گرفتار

بھارتی فوجیوں نے بارہمولہ میں ایک نوجوان گرفتار کرلیا، متعدد مقامات پر چھاپے

arrestسرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ضلع بارہمولہ میں ایک نوجوان کو گرفتارکر لیا ۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے شاکر احمد کو بارہمولہ میں ایکو پارک کراسنگ پر محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران گرفتار کیا۔ فوجیوں نے نوجوان کی گرفتاری کا جواز پیش کرنے کے لئے اسے مجاہد تنظیم کا کارکن قراردیا۔
دریں اثناء بھارتی فوجیوں نے راجوری، پونچھ اور ریاسی اضلاع سمیت مختلف علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے ساتھ ساتھ گھر وں پر چھاپے مارے۔ ان کارروائیوں میں گجر برادری کے عارضی پناہ گاہوںکو نشانہ بنایا گیا جو وہ اپنے موسمی قیام کے دوران استعمال کرتے تھے۔ادھربھارتی پولیس نے جموں شہرمیں دو افراد کوگرفتارکر لیا۔ بھارتی فوجیوں نے ضلع کپواڑہ کے جنگلاتی علاقے نانگاری میں محاصرے اورتلاشی کی ایک کارروائی کے دوران اسلحہ وگولہ بارودبرآمد کرنے کا دعویٰ کیاہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button