بھارت

بھارتی ریاست پنجاب ، مسافر ٹرین میں بم کی افواہ سے خوف وہراس

2024-02-25 18_04_36-Major train accident averted after train runs 78km from Jammu to Punjab withoutنئی دلی:
بھارتی ریاست پنجاب میں ایک مسافر ٹرین میں بم کی اطلاع سے خو ف ہراس پھیل گیا۔ ٹرین کو روک کر تلاشی لی گئی ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پولیس کے ایک سینئر افسرنے میڈیا کو بتایا ہے کہ فیروز پور پولیس کو ٹیلی فون کال موصول ہوئی کہ جموں سے مغربی ریاست راجستھان کے شہر جودھ پور جانے والی کوٹھی ایکسپریس میں بم موجود ہے جس پر ٹرین کو پنجاب کے ضلع فیروز پور کے کاسو بیگو ریلوے سٹیشن پر مکمل چیکنگ کیلئے ہنگامی طور پر روک دیا گیا۔پولیس نے مو قع پر پہنچ کر پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ مسافروں کو ٹرین سے باہر نکال تلاشی لی گئی ۔سراغ رساں کتے بھی پولیس کی ٹیموں کے ہمراہ تھے ۔کئی گھنٹے تک تلاشی میں کوئی بھی مشکوک چیز نہ ملنے پر ٹرین کو روانہ کر دیا گیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button