بھارت

کولکتہ: کالج میں حجاب پہننے سے روکنے پرمجبوراً مسلم ٹیچر نے استعفیٰ دے دیا

download (1)کولکتہ: بھارتی ریاست مغربی بنگال میں کلکتہ یونیورسٹی سے وابستہ ایک پرائیویٹ لا کالج کی ایک مسلم ٹیچر نے کالج انتظامیہ کی طرف سے حجاب پہننے سے روکنے پر مجبورا استعفیٰ دیدیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کولکتہ کے ایل جے ڈی لا کالج میں گزشتہ تین سال سے وابستہ سنجیدہ قادر نے کہاہے کہ کالج انتظامیہ کی طرف سے انہیں 31مئی کے بعد کالج میں حجاب نہ پہننے کی ہدایت کی ہے جس پر مجبواانہوں نے استعفیٰ دیدیاہے۔ان کا کہناتھا کہ کالج کی گورننگ باڈی کی طرف سے انہیں حجاب پہننے سے ر وکنے کی وجہ سے انکے مذہبی جذبات مجروح ہوئے ہیں۔کالج ٹیچر کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے مغربی بنگال کے وزیر اور جمعیت علمائے ہند کے صدر صدیق اللہ چودھری نے کالج کی گورننگ باڈی کے صدر کو خاتون ٹیچر سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ کالج حکام نے ہندوتوا تنظیموں آر ایس ایس اور بی جے پی کے ایما پر یہ ساری کارروائی کر رہے ہیں۔انہوں نے مذکورہ کالج کے خلاف کارروائی کا عندیہ دیتے ہوئے کہاکہ وہ یہ معاملہ وزیر قانون کے ساتھ اٹھائیں گے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button