اترپردیش: شاہی مسجد عید گاہ تنازعہ، آلہ آباد ہائی کورٹ نے مسجد کمیٹی کی درخواست مسترد کر دی
لکھنو: بھارتی ریاست اتر پردیش میں آلہ آباد ہائیکورٹ نے متھرا کی شاہی مسجد عید گاہ تنازعہ کے حوالے سے مسجد کمیٹی کی طرف سے دائر کی گئی ایک درخواست مسترد کرتے ہوئے ہندو فریق کی عرضداشتوںپر سماعت جاری رکھنے کا فیصلہ سنایا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق جسٹس مینک کمار جین نے ہندو فریق کی درخواستوں کے خلاف دائر مسجد کمیٹی کی درخواست پر فیصلہ چھ جون کو محفوظ کیا تھا۔ عدالت نے مزید سماعت کیلئے بارہ اگست کی تاریخ مقرر کر لی ہے ۔ ہندوﺅں نے اپنی درخواستوں میں کرشن جنم بھومی مندر سے متصل شاہی عید گاہ مسجد کو ہٹانے کی درخواست کی ہے۔انہوں نے درخواستوںمیں دعویٰ کیا ہے کہ اس مقام پر کرشن پیدا ہوا تھا۔ مسجد کمیٹی اور اتر پردیش سنی سنٹرل وقف بورڈ کا کہنا ہے کہ 1991کے عبادت گاہ قانون کے مطابق ہندوﺅں کی درخواستوں پر سماعت نہیں ہوسکتی ۔ اس قانون کے تحت بھارت کی آزادی کے وقت عبادت گاہوں کی جو نوعیت تھی وہ برقرار رہے گی ۔