مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں وکشمیر میں مختلف واقعات میں خاتون سمیت دو افراد کی موت
سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مختلف واقعات میں ایک خاتون سمیت دو افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہو گئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع اسلام آباد کے علاقے حمزہ پورہ میں شکیلہ اختر نامی خاتون ا پنے کرائے کے گھر میں مردہ پائی گئی۔ضلع پونچھ کے علاقے شندھارا میں ایک پک اپ وین سڑک سے پھسل کر کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں ایک شخص جابحق اور چار زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو علاج کے لیے ضلع اسپتال پونچھ منتقل کیا گیا۔ ہسپتال کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نصرت بھٹی نے کہاکہ چار زخمیوں کو ہسپتال لایا گیاجن میں سے ایک کو گورنمنٹ میڈیکل کالج راجوری منتقل کیا گیا۔
دریں اثناء ضلع ریاسی کے علاقے رڈ پل میں بھارتی فوج کے فائرنگ رینج کے قریب گھاس کاٹتے والی ایک37سالہ خاتون بھارتی فوجیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو گئی۔ اسے ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔