مقبوضہ جموں و کشمیر

مودی حکومت کا مقبوضہ جموں وکشمیرمیں مزید45تعلیمی اداروں اور سڑکوں کے نام تبدیل کرنے کا اعلان

 

download (9)سرینگر: بی جے پی کی زیر قیادت بھارتی حکومت نے مقبوضہ جموں و کشمیرکے مسلم تشخص کو مٹانے کی اپنی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر 45تعلیمی اداروں، سڑکوں اور ایک کھیل کے میدان کا نام تبدیل کرکے علاقے میں مختلف واقعات میں ہلاک ہونے والے بھارتی فورسز اہلکاروں اور دیگرشخصیات کے ناموں پر رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نئی دہلی کی مسلط کردہ قابض انتظامیہ نے ایک حکم نامہ جاری کیا جس میں متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی کہ وہ اس سلسلے میں فوری کارروائی کریں۔حکمنامے میں کہا گیاہے کہ کشمیر اور جموں کے ڈویژنل کمشنر اس کارروائی کی نگرانی کریں گے جبکہ ڈپٹی کمشنر ان اداروں اور اثاثوں کے نام تبدیل کرنے کے لیے تقریبات کا اہتمام کریں گے۔ واضح رہے یہ اس طرح کا کوئی واحد واقعہ نہیں ہے بلکہ آر ایس ایس کی حمایت یافتہ مودی حکومت نے حالیہ برسوں میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں سینکڑوں تعلیمی اداروں، سڑکوں اور اہم مقامات کے نام تبدیل کر دیے ہیں جس سے لوگوں میںعلاقے کے ثقافتی ورثے اور شناخت کو مٹانے کے خدشات پیداہوگئے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button