مقبوضہ جموں و کشمیر

غلام احمد گلزار کا بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں کشمیریوں کے مسلسل قتل پر اظہار تشویش

سرینگر18 نومبر (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے نائب چیئرمین غلام احمد گلزار نے مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں بے گناہ کشمیریوں کے قتل پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق غلام احمد گلزار نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ خون کے پیاسے بھارتی فوجیوں نے مقبوضہ علاقے کے اطراف و اکناف میں خوف و دہشت کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوجیوں نے صرف چار روز میں سری نگر کے علاقے حیدر پورہ اور ضلع کولگام میں نو بے گناہ شہریوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کیا جس سے واضح ہوتا ہے کہ قاتل فورسز کے ہاتھوں کشمیریوں کی جانیں بالکل محفوظ نہیں ہیں۔انہوںنے علاقے کے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ کل جمعہ کی نماز کے بعد حیدر پورہ اور کولگام کے شہداءکی غائبانہ نماز جنازہ ادا کریں اور بیگناہوں کے قتل کے خلاف پرامن احتجاج کریں۔انہوں نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل اور انسانی حقوق کی دیگر عالمی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کے منصفانہ اور جائز مطالبے کو دبانے کے لیے بھارتی فورسز کے اہلکاروں کے ہاتھوں شہریوں کے بہیمانہ قتل کا نوٹس لیں۔غلام احمد گلزار نے افسوس ظاہر کیا کہ مقبوضہ علاقے میں سات دہائیوں سے لوگوں کو قتل، معذور،، نظر بندکیا جار ہاہے، خواتین کی بے حرمتی کی جارہی ہے اور لوگوں کی املاک تباہ کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سنگین صورتحال میں اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ مقبوضہ علاقے میں نسل کشی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکے اور دیرینہ تنازعہ کشمیر کو کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرنے میں کردار ادا کرے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button