سمینار

پاکستان کشمیر یوں کا زبردست وکیل ہے، عالمی برادری تنازعہ کشمیر کے حل کو ناگزیر سمجھتی ہے، ڈاکٹر فائی

WhatsApp Image 2024-05-23 at 12.04.48 PMاسلام آ باد: معروف کشمیری رہنما اور کشمیر ایوائیرنس فورم کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر غلام نبی فائی نے کہا ہے کہ پاکستان تنازعہ کشمیر کا نہ صرف ایک اہم فریق ہے بلکہ وہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کا ایک زبردست حامی اور وکیل بھی ہے۔ انہوںنے کہا کہ کشمیری اور پاکستان عظیم دینی ، ثقافتی و سماجی رشتوں میں جڑے ہوئے ہیں اور دنیا کی کوئی طاقت انہیں ایک دوسرے سے جدا نہیں کر سکتی۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ڈاکٹر فائی نے ان خیالات کا اظہار صحافتی تنظیم ”یکجا“ کے زیراہتمام ” موجودہ عالمی صورتحال میں کشمیریوںکی جدوجہد آزادی کی اہمیت “ کے عوان سے منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوںنے کہا کہ عالمی برادری جموںوکشمیر کو ایک متنازعہ خطہ مانتی ہے اور پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکراتی عمل کے ذریعے مسئلے کے حل کی حامی ہے۔ ڈاکٹر فائی نے کہا کہ امریکہ سمیت دیگر عالمی طاقتوں نے بھارت کی طرف سے اگست2019میں مقبوضہ جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی اور دیگر غیر قانونی اور یکطرفہ بھارتی اقدامات کو یکسر مسترد کر دیا ہے ، دنیا جموںوکشمیر کے بارے میں بھارتی موقف کی بالکل حامی نہیں ہے اور وہ تنازعہ کشمیر کے حل کو ناگزیر سمجھتی ہے۔ ڈاکٹر فائی نے کہا کہ انہوں نے وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کیساتھ ملاقات میں ان پر زور دیا کہ پاک بھارت تعلقات اور تجارت مسئلہ کشمیر کے حل کیساتھ مشروط ہونی چاہیے۔۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تنازعہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے بیرون ممالک بھیجے جانے والے وفود میں کشمیری نمائندے لازمی شامل ہونے چاہئیں۔انہوںنے کہا کہ تارکین وطن کشمیریوں کو کشمیرکاز کو اجاگر کرنے کے حوالے سے اپنی کوششوں میں تیزی لانے کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹر فائی نے زور دیکر کہا کہ ہم اپنی صفوں میں اتحاد و اتفاق کے ذریعے ہی اپنی منزل قریب کر سکتے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button