سمینار

یوتھ فورم فارکشمیرکا بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے اشتراک سے سیمینار کا انعقاد

download (3)اسلام آبا:  یوتھ فورم فارکشمیرنے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے شعبہ سیاست اور بین الاقوامی تعلقات کے اشتراک سے” بدلتے ہوا عالمی منظرنامہ اور پاکستان کی کشمیر پالیسی” کے عنوان سے ایک سمینارکا انعقادکیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق تقریب میں طلبا اور فیکلٹی ممبران کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ سیمینار میں بدلتے ہوئے بین الاقوامی منظر نامے میںمسئلہ کشمیر اور پاکستان کی پالیسی پر ایک جاندار مباحثہ ہوا۔ مقررین نے تنازعہ کشمیر کے مختلف پہلوئوں پر گفتگو کرتے ہوئے تحقیق اور بصری مدد کے ذریعے تنازعے کو اجاگر کرنے پر زور دیا۔ مقررین میں یونیورسٹی کی شعبہ سیاست اور بین الاقوامی تعلقات کی چیئرپرسن ڈاکٹر نور فاطمہ، سفارتکار جوہر سلیم،آئی آرایس کے صدر ڈاکٹر خرم عباس اور انسانی حقوق کی کارکن شائستہ صفی شامل تھیں۔جوہر سلیم نے بدلتے ہوئے عالمی منظر نامے اور کشمیر پر اس کے اثرات کو سمجھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ عالمی منظرنامے کا باریک بینی سے ادراک مسئلہ کشمیر پر موثر پالیسیاں بنانے کے لیے بہت ضروری ہے۔ڈاکٹر نور فاطمہ نے کہاکہ سیمینار نے طلباء اور فیکلٹی کو مسئلہ کشمیر کی پیچیدگیوں کو سمجھنے اور پاکستان کی پالیسی کا تنقیدی جائزہ لینے کے لیے ایک قابل قدر پلیٹ فارم فراہم کیا۔یوتھ فورم فارکشمیرکے ایگزیکٹو ڈائریکٹر زمان باجوہ نے یونیورسٹی کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ ہم اس نازک مسئلے پرنوجوانوںمیں مکالمے کو فروغ دینے میں بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے تعاون کے لیے شکر گزار ہیں۔سیمینار میں معزز مہمانوں نے بصیرت افروزگفتگوکی جس کے بعد سامعین کو بھی مباحثے میں شرکت کا موقع دیاگیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button