مقبوضہ جموں و کشمیر

خطے کو تباہی سے بچانے کے لئے تنازعہ جموں و کشمیر کا فوری حل ناگزیرہے: پیپلز لیگ

سرینگر 29 اگست (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںجموں و کشمیر پیپلز لیگ نے کہا ہے کہ کشمیریوں کے قتل عام میں حالیہ اضافہ اس بات کی یاد دہانی کراتا ہے کہ خطے کو تباہی سے بچانے کے لئے تنازعہ جموںو کشمیر کا فوری حل ناگزیرہے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق پیپلز لیگ کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ خطے کی تیز ی سے تبدیل ہوتی ہوئی جغرافیائی اور سیاسی صورتحال بھی تنازعات کے فوری حل کا تقاضا کرتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پیپلز لیگ نے ہمیشہ خطے کے لوگوں کے لئے امن اور ترقی کی وکالت کی ہے اور پارٹی اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ یہ ہدف پاکستان ، بھارت اور کشمیری عوام کے درمیان مذاکرات سے تنازعہ کشمیر کے حل کے ذرےعے حاصل کیا جا سکتا ہے اور مذاکرات کے لئے باہمی اعتماد اور ایک سازگار ماحول کی ضرورت ہے۔ ترجمان نے کہاکہ اس کے لئے بھارتی حکومت کو خاص طورپر اگست 2019ءمیں آبادی کے تناسب میں تبدیلی کے حوالے سے کئے گئے تمام اقدامات اور کشمیری عوام کوبے اختیار کرنے والے تمام قوانین کو واپس لینا ہوگا اورگھروں اور جیلوں میں نظربند تمام نوجوانوں اورسیاسی قیدیوں کو رہا کرنا ہوگا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button