مقبوضہ جموں و کشمیر
کشتواڑ : سڑک حادثے میں 2افراد جاں بحق ،14زخمی
جموں:
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع کشتواڑ کے علاقے ڈنگ دور میں ایک بس گہری کھائی میں گرنے سے کم سے کم دو افراد جاںبحق اور چودہ زخمی ہو گئے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک تعمیراتی کمپنی کی بس جس پر ملازمین سوار تھے ڈنگ دور کے قریب سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں جاگری ۔زخمیوںکو فوری طورپر ضلعی ہسپتال منتقل کیاگیا ۔ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔