بھارت
بی جے پی جمہوری نظام کو تباہ اور جمہوریت کو کمزور کررہی ہے ، اکھلیش یادو
نئی دلی:
بھارت میں سماج وادی پارٹی کے سربراہ اور اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی پرملک میں جمہوریت کو کمزور کرنے کی سازش کرنے پر کڑی تنقید کی ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اکھلیش یادو نے پارٹی ہیڈکوارٹر میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بی جے پی ملک میں جمہوری نظام کو تباہ کرنا اپنا حق سمجھتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی جمہوریت کو کمزور کرنا چاہتی ہے ۔ بی جے پی کی ان سازشوں کے خلاف ہوشیار اور محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ حالیہ لوک سبھا انتخاب میں سماج وادی پارٹی نے بی جے پی کو شکست دی ہے اور اب آئندہ ضمنی انتخاب اور2027کے اسمبلی انتخاب میں بھی ایک بار پھر بی جے پی کو شکست دیگی۔