بھارت

بھارت :کولکتہ میں سی آر پی ایف اہلکار کی دو خواتین کے ساتھ بدسلوکی

images (10)کولکتہ: بھارتی فوج اور پیراملٹری فورسز نے جو موجودہ بھارت میں اپنے ہی لوگوں کے لیے درد سر بنے ہوئے ہیں، ظلم وستم کی تمام حدیں پار کر دی ہیں اور تازہ ترین واقعے میں پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے ایک اہلکار نے ریاست مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکتہ میں دو خواتین کے ساتھ بدسلوکی کی ۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سنٹرل ریزرو پولیس فورس سے وابستہ اہلکار نرنجن پردھان مغربی بنگال میں ضلع جنوبی 24پرگنہ کے علاقے بی ٹی روڈ باروئی پور میں ایک گھر میں گھس گیااور اندر سوئی ہوئی دو بہنوں پر جنسی حملہ کیا۔پولیس نے بتایا کہ سی آر پی ایف اہلکار لوک سبھا انتخابات کے لیے ڈیوٹی پر تھا۔خواتین کی چیخیں سن کر مقامی لوگ ان کے گھر پہنچے اور سی آر پی ایف اہلکار کو پکڑ لیا۔ اس کے بعد انہوں نے اسے پولیس کے حوالے کر دیا۔دونوں بہنوں نے چت پور پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کرائی ہے جس کی بنیاد پر سی آر پی ایف اہلکار کو گرفتار کیا گیا ۔
دریں اثناء ریاست چھتیس گڑھ میں مائو نواز تحریک سے متاثرہ ضلع سکما میں نامعلوم حملہ آوروں نے ایک تفریحی میلے کے دوران ایک پولیس ہیڈ کانسٹیبل سوڈی لکشمن کو قتل کردیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button