بھارت

ریپ کیپٹل کے نام سے مشہور بھارت میں خواتین کی عصمت دری اور قتل کے واقعات میں اضافہ

کولکتہ کی لیڈی ڈاکٹر کے بعد اتراکھنڈ کی نرس بھی زیادتی کے بعد قتل

rape

نئی دلی:دنیا بھر میں ریپ کیپٹل کے نام سے مشہور بھارت میں خواتین کی عصمت دری کے بعد قتل کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق گزشتہ ہفتے کولکتہ کے ایک ہسپتال میں ایک لیڈی ڈاکٹر کوزیادتی کے بعد قتل کردیاگیا تھا ،جس پر بھارت میں بھر میں ڈاکٹروں کی طرف سے زبردست احتجاج کا سلسلہ جاری ہے ۔ ایک تاز واقعے میں ریاست اتراکھنڈ کے علاقہ ردرا پور میں ایک نرس کی تشدد زدہ لاش جھاڑیوں سے ملی ہے ، جسے عصمت دری کے بعد قتل کیا گیاہے۔مذکورہ نرس 30جولائی کوہسپتال ملازمت کیلئے گئی تھی لیکن واپس نہیں لوٹی۔ بہن نے اگلے ہی دن پولیس میں گمشدگی کی رپورٹ بھی درج کرائی تھی۔نرس کی تلاش کے دوران اس کی لاش اترپردیش کے ضلع بلاس پور سے ملی ہے ۔ پوسٹ مارٹم میں نرس کے ساتھ جنسی زیادتی اور گلا گھونٹ کر قتل کی تصدیق ہوئی ہے۔ پولیس نے سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزمین کی تلاش شروع کردی۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں نرس کا مسلسل پیچھا کرتے ایک شخص کو دیکھا گیا تاہم جب پولیس گرفتاری کے لیے پہنچی تو وہ فرار ہوگیا جس کے بعد پولیس نے راجستھان کے شہر جودھ پور سے ایک جوڑے کو حراست میں لیاہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button