بھارت

انڈین امریکن مسلم کونسل کی آکار پٹیل کے خلاف سفری پابندیوں کی مذمت

واشنگٹن ڈی سی 16 اپریل (کے ایم ایس) انڈین امریکن مسلم کونسل (آئی اے ایم سی)نے مصنف اور ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا کے سابق سربراہ آکار پٹیل کے خلاف مقدمہ چلانے کے لیے ان پر بھارتی حکومت کی طرف سے عائد کی جانےو الی سفری پابندیوں کی مذمت کی ہے۔
سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) نے دہلی کی ایک عدالت کو بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی حکومت نے پٹیل کے ساتھ ساتھ ایمنسٹی انڈیا کے خلاف مبینہ مالی جرائم کے الزام میں مقدمہ چلانے کی منظوری دی ہے۔ پٹیل اور ایمنسٹی نے ان الزامات کی سختی سے تردید کی ہے کہ انہوں نے غیر ملکی فنڈز حاصل کرکے فارن کنٹری بیوشن ریگولیشن ایکٹ (ایف سی آر اے ) کی خلاف ورزی کی ہے۔آئی اے ایم سی کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر رشید احمد نے ایک بیان میں کہاکہ آکار پٹیل کے خلاف کارروائی مودی حکومت کی طرف سے شہری حقوق کے کارکنوں، انسانی حقوق کے محافظوں اور سماجی اور مذہبی اقلیتوں کے خلاف کریک ڈاو¿ن کا ایک حصہ ہے۔ بھارتی حکومت نے پٹیل کے خلاف ایک لک آو¿ٹ سرکلر (ایل او سی) جاری کررکھا ہے جو کسی شخص کو بیرون ملک سفر سے روکنے کو یقینی بناتا ہے ۔ ایل او سی کے تحت آکار کو عدالتی احکامات کے باوجود ابھی تک دو بار بھارت سے باہر جانے سے روک دیا گیا۔ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ پٹیل کے خلاف کارروائی کی کوئی قانونی بنیاد نہیں ہے اوربھارتی حکومت کی طرف سے ان پر سفری پابندیاں انتقامی کارروائی کے سوا کچھ نہیں ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button