مقبوضہ جموں و کشمیر

ادھم پور میں محاصرے اورتلاشی کی کارروائی آج دوسرے روز بھی جاری

CASO

سرینگر:غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرکے ضلع ادھم پور میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے آج دوسرے روز بھی محاصرے اور تلاشی کی کارروائی جاری ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز کے اہلکار پولیس کے ساتھ مل کر ضلع کے علاقے ڈوڈو میں تلاشی کی کارروائی کر رہے ہیں۔ یہ آپریشن پیر کو ڈوڈو کے علاقے چیل میں بھارتی فورسز کی ایک گشتی پارٹی پر حملے کے بعد شروع کیا گیا۔حملے کے نتیجے میں بھارتی پیراملٹری سنٹرل ریزرو پولیس فورس کا ایک انسپکٹر کلدیپ کمار ہلاک ہوگیا تھا۔بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ بھارتی فورسز کے اہلکار آپریشن میں ڈرونز سمیت جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کر رہے ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button