مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت کے غیر قانونی قبضے سے کشمیریوں کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے

post-25سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پوسٹرچسپاں کئے گئے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ بھارت کے غیر قانونی قبضے اور اس کی ریاستی دہشت گردی نے کشمیریوں کی زندگی اجیرن بنادی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق آزادی پسند تنظیموں کی طرف سے چسپاں کئے گئے پوسٹروں میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیرکے لوگوں کی زندگیاں ظالم بھارتی فوجیوں کے رحم و کرم پر ہیں اور مقبوضہ جموں وکشمیرکے علاقے پونچھ میں بھارتی فوج کا اصل سفاک چہرہ ایک بار پھربے نقاب ہوگیاہے جہاں بھارتی فوجیوں نے بے گناہ شہریوں کو حراست میں لے کرشہید کردیا۔پوسٹروں میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فوجی کالے قوانین کے تحت حاصل بے پناہ اختیارات کا سہارا لے کر انعامات اور ترقیوں کے لیے کشمیریوں کو جعلی مقابلوںمیں اوردورن حراست شہیدکر رہے ہیں۔پوسٹروں میںدنیا پر زور دیا گیا کہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں ہندوتوا ذہنیت رکھنے والی بھارتی فوج کے ظلم و بربریت کا نوٹس لے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button