امریکہ میں خواتین اور بچوں کی عریاں تصاویر اور ویڈیو بنانے والا بھارتی ڈاکٹر گرفتار
واشنگٹن:
امریکہ میں پولیس نے بچوں اور خواتین کی عریاں تصاویر اور ویڈیوز بنانے کے الزام میں ایک 40سالہ بھارتی ڈاکٹر کو گرفتار کیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی ڈاکٹر عمیر اعجاز کوکئی برس کے دوران سینکڑوں بچوں اور خواتین کی عریاں تصاویر اور ویڈیو بنانے کے جرم میں 8اگست کو گرفتار کیا گیا ۔ ‘فاکس نیوز’ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق اعجاز نے باتھ روم، چینجنگ ایریا، ہسپتال کے کمروں اور یہاں تک کہ اپنے گھر میں بھی کئی مقامات پر خفیہ کیمرے نصب کر رکھے تھے۔ نیوز چینل کے مطابق اس نے دو سال سے کم عمر بچوں کی تصویریں اور ویڈیوز بنائیں۔ اعجاز کی اہلیہ کو یہ مجرمانہ مواد ملا جس کے بعد اس نے پولیس حکام کو اس کے جرائم کے بارے میں بتایا ۔ اوکلینڈ کائونٹی کے شیرف نے میڈیا کو بتایا کہ اعجاز نے مبینہ طور پر متعدد خواتین کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کیے جب وہ بے ہوش تھیں یا سو رہی تھیں۔ شیرف مائیک بوچرڈ نے کہا کہ تحقیقات میں طویل عرصہ لگ سکتا ہے اور انہیں شبہ ہے کہ مزید بہت سے متاثرین ہوسکتے ہیں کیونکہ تفتیش کاروں کو شہر روچیسٹر ہلز میں بھارتی ڈاکٹر کے گھر سے ہزاروں ویڈیوزملی ہیں ۔اعجاز کے کمپیوٹرکی صرف ایک ہارڈ ڈرائیو میں 13ہزار ویڈیوز موجود تھیں۔وہ 2011میں بھارت سے ورک ویزا پر امریکہ آیا تھا۔ وہ ہندوستان کا شہری ہے۔