بھارت

بھارتی ریاست تریپورہ میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی

مختلف حادثات میں 10ہلاک ، متعدد لاپتہ

2024-08-22 20_33_02 Schools shut after rains wreak havoc in Tripura; 5 statesاگرتلہ:
بھارتی ریاست تریپورہ میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی ہے۔مختلف حادثات میں 10 افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہوگئے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی ریاست تریپورہ میں بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال پید ہو گئی ہے اور نظام زندگی درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے۔ سیلابی صورتحال کے باعث 8 اضلاع سے34 ہزار افراد اپنے گھر چھوڑ کر شیلٹر کیمپس میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے ہیں جبکہ سیلاب سے ایک ہزار کے قریب گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سیلاب کے باعث مختلف واقعات میں 12 سالہ بچی سمیت 10 افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہوگئے ہیں۔ سیلاب اور بارشوں کی وجہ سے ٹرین کی پٹریاں پانی میں ڈوبنے سے ٹرین کا نظام بھی بری طرح متاثر ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button