بھارت

بھارت کی ریاست چھتیس گڑھ میں بھارتی فوج نے دو خواتین کو قتل کر دیا

نئی دہلی 19 دسمبر (کے ایم ایس) بھارت کی ریاست چھتیس گڑھ میں بھارتی فوج نے دو خواتین کو گولی مارکر قتل کر دیاہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق خواتین کو بھارتی فوج، پیراملٹری فورسز اور ڈسٹرکٹ ریزرو گارڈ ز(DRG) نے ریاست میں ضلع دنتے واڑہ کے علاقے گونڈراس کے قریب دلت نکسلیوں کے خلاف ایک مشترکہ کارروائی کے دوران ہلاک کیا ۔
ضلع دنتے واڑہ کے پولیس سپرانٹنڈنٹ ابھیشیک پلاوا نے بتایا کہ جھڑپ ختم ہونے کے بعد دو نکسل خواتین کی لاشیں برآمد کی گئیں جن کی شناخت Hidme Kohrame اورPojjeکے طورپر ہوئی ہے ۔
ادھربھارتی ریاست مغربی بنگال کے ضلع پوربا بردھمان میںگزشتہ دو دنوں کے دوران تین کسان مردہ حالت پائے گئے ہیں۔ پولیس نے بتایاکہ ہلاک ہونے والے کسانوں کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ علاقے میں آنے والے طوفان اوربارش کی وجہ سے آلو اور دھان کی فصل تباہ ہونے کے بعد انہوں نے خودکشی کر لی ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ واقعات کی تحقیقات کر رہی ہے۔ دوکسان دیبی پور اور بنتیر گاو¿ں میں اپنے گھروں میں پھانسی پر لٹکے ہوئے پائے گئے جبکہ بیروہا گاو¿ں میں ایک اور کسان اپنے گھر میں پھانسی پر لٹکاہوا پایا گیا۔
دریں اثناءمغربی بنگال کے ضلع پوربا بردھمان میں ایک 15 سالہ لڑکی کی اجتماعی عصمت دری کی گئی ہے۔ ایک پولیس افسر نے بتایا کہ یہ واقعہ بھٹار تھانے کے علاقے میں امرون بازار کے قریب اس وقت پیش آیا جب نویں جماعت کی طالبہ بازارگئی تھی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button