مقبوضہ جموں و کشمیر

محبوبہ مفتی ،عمر عبداللہ کاجماعت اسلامی مقبوضہ جموں وکشمیرپر پابندی ہٹانے کا مطالبہ

PDP-chi-ur

سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی اورنیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے جماعت اسلامی مقبوضہ جموں وکشمیر پر عائد پابندی کو ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تنظیم نے علاقے میں تعلیم اور سماجی بہبود کے لئے نمایاں کردار ادا کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پی ڈی پی سربراہ نے کہا کہ اگر زہر اگلنے اور نفرت پھیلانے والی فرقہ پرست تنظیموں پر پابندی نہیں لگائی جا رہی ہے تو پھر جماعت اسلامی پر جس نے تعلیم اور سماجی بہبود کے شعبوں میں قابل ستائش کام کیا ہے، پابندی کیوں لگائی گئی؟پی ڈی پی سربراہ نے تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے آواز اٹھانے کے پارٹی کے عزم کا اعادہ کیا۔انہوں نے دفعہ370کی منسوخی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس سے مسئلہ کشمیر مزید پیچیدہ ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پارلیمانی انتخابات میں شمالی کشمیر کے لوگوں نے نظر بند لیڈر شیخ عبدالرشید کو منتخب کرکے استصواب رائے کے جذبے کو ووٹ دیا ہے۔پی ڈی پی سربراہ نے کہاکہ بی جے پی نے دفعہ370کو منسوخ کرکے مقبوضہ جموں و کشمیر اور بھارت کے درمیان پل کو توڑدیا ہے۔
دریں اثناء نیشنل کانفرنس کے نائب صدرعمر عبداللہ نے بھی جماعت اسلامی مقبوضہ جموں وکشمیر پر پابندی ہٹانے کا مطالبہ کیا تاکہ تنظیم اسمبلی انتخابات میں حصہ لے سکے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button