مقبوضہ جموں و کشمیر

کپواڑہ : سکول کے 3طالب علم لاپتہ 

 

Missing-Person-سرینگر12 ستمبر (کے ایم ایس)

غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں سکول کے 3 طالب علم لاپتہ ہو گئے ہیں۔

طلباء ضلع میں ہندواڑہ کے علاقے ولگام سے گزشتہ روز لاپتہ ہوئے ۔تینوں طالب علم اس وقت لاپتہ ہو ئے جب وہ پیر کی دوپہر کو کھیلنے کے لیے اپنے گھروں سے باہر اکھٹے ہوئے ۔لاپتہ ہونے والے تینوں طالب علموں میں ناظم ممتاز، فیضان حمید میر اور عزیر احمد ڈار شامل ہیں۔لاپتہ طالب علموں کے والدین نے ولگام پولیس اسٹیشن میں اپنے بچوں کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button