بھارتی فوجیوں نے مقبوضہ جموں وکشمیرمیں آٹھ نوجوان گرفتارکرلئے
سرینگر:غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائیوں میں مختلف علاقوں سے کم از کم آٹھ کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے ضلع اسلام آباد کے علاقے بجبہاڑہ میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران تین نوجوانوں کو گرفتار کیا۔ ایک اور کارروائی میں بھارتی فوجیوں نے ضلع کٹھوعہ کے علاقے بلاور میں چار افراد کو گرفتار کیا جبکہ ضلع ادھم پور کے علاقے بسنت گڑھ سے ایک نوجوان کو گرفتار کیا گیا۔پولیس نے بتایا کہ گرفتارکئے گئے تمام نوجوانوں کو مختلف تفتیشی مراکز میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
دریں اثناء حریت رہنمائوں اور تنظیموں نے سرینگر میں جاری اپنے بیانات میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں کشمیری نوجوانوں کی مسلسل گرفتاریوں اور نظربندیوںکی شدید مذمت کی۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ ان مظالم کا نوٹس لے اور بھارت پر دبائو ڈالے کہ وہ کشمیری عوام کے حقوق اور آزادیوں کا احترام کرے۔