مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت جمہوری نہیں بلکہ دہشت گرد ملک ہے۔ رہنما کل جماعتی حریت کانفرنس

سری نگر، 26 جنوری (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماو¿ں نے کہا ہے کہ بھارت جمہوری نہیں بلکہ ایک دہشت گرد ملک ہے کیونکہ اس کی فورسزبے گناہ کشمیریوں کی نسل کشی میں ملوث ہیں۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماوں سید بشیر اندرابی اور خواجہ فردوس نے سرینگر میں جاری ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ بھارتی یوم جمہوریہ کشمیریوں کے لیے یوم سیاہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوجی گزشتہ سات دہائیوں سے مقبوضہ علاقے میں دہشت گردی کا بازار گرم کیے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی یوم جمہوریہ اور یوم آزادی ہمیشہ مقبوضہ جموںوکشمیر کے لوگوں کے لیے مزید مصائب لاتے ہیں کیونکہ قابض فوجی ایسے موقوع پر کشمیریوں پر اپنے مظالم میں اضافہ کرتے ہیں۔سید بشیر اندرابی اور خواجہ فردوس نے کہا کہ نریندر مودی کی زیر قیادت فسطائی بھارتی حکومت نہ صرف کشمیریوں بلکہ بھارت میں تمام اقلیتوں کو دبانے کے لیے وحشیانہ ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مودی حکومت نے کشمیریوں اور اقلیتوں کی زندگی اجیرن کر دی ہے اس لیے بھارتی حکومت کو اپنا یوم جمہوریہ منانے کا کوئی حق نہیں ہے۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ جنوبی ایشیا میں مستقل امن کو یقینی بنانے کے لیے تنازعہ کشمیر کو کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کرانے میں اپنا کردار ادا کرے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماﺅں خادم حسین اور مولانا سبط شبیر قمی نے سرینگر میں جاری اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ بھارت جمہوری نہیں بلکہ ایک جارح ملک ہے جو اپنے ناجائز قبضے سے آزادی مانگنے پر کشمیریوں پر بے پناہ مظالم ڈھا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کو مقبوضہ علاقے میں اپنا یوم جمہوریہ منانے کا کوئی حق نہیں ہے کیونکہ وہ کشمیریوں کی مرضی کے خلاف علاقے پر غیر قانونی طور پر قابض ہے ۔خادم حسین اور مولانا سبط شبیر قمی نے کہا کہ کشمیریوں کی نسل کشی نے بھارتی جمہوریت کو پوری طرح بے نقاب کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے کشمیریوں کے ساتھ ساتھ بھارت میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری بھارت کے یوم جمہوریہ کو یکسر مسترد کرتے ہیں اور بھارتی تسلط سے آزادی حاصل کرنے تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموںوکشمیر شاخ کے رہنماو¿ں، عبدالمجید ملک، قاضی عمران اور خالد شبیر نے اسلام آباد میں جاری ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ جمہوری ملک ہونے کے بھارتی دعوے ڈھونگ ہیں کیونکہ اس کے فوفورسز نے لاکھوں بے گناہ کشمیریوں کو شہید کیا ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ علاقے میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لے اور کشمیری عوام کو ان کا حق خودارادیت دلا کر تنازعہ کشمیر کے حل میں کردار ادا کرے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button