پاکستان

بھارت خوف ودہشت کا ماحول قائم کرکے جموں و کشمیر پر اپنا قبضہ مستحکم کرنے کی کوشش کر رہا ہے: پاکستان

mcmsکیمرون: پاکستان نے اسلامی تعاون تنظیم کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارت خوف ودہشت کاماحول پیداکرکے متنازعہ علاقے پر اپنا قبضہ مستحکم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سیکرٹری خارجہ محمد سائرس سجاد قاضی نے کیمرون میں او آئی سی کے وزرائے خارجہ کی دو روزہ کونسل میں پاکستانی وفد کی قیادت کی۔اس موقع پر انہوں نے جموں و کشمیرکے بارے میں او آئی سی کے رابطہ گروپ کے ایک اجلاس کو بھی جموں وکشمیر کی صورتحال کے بارے میںبریفنگ دی جہاں 2019میں نریندر مودی کی زیر قیادت بھارتی حکومت نے علاقے کی خصوصی حیثیت ختم کرکے بڑے پیمانے پر انتظامی تبدیلیاں کیں۔ اجلاس کی صدارت سیکرٹری جنرل حسین براہم طحہ نے کی ۔ سیکرٹری خارجہ نے اجلاس کو بتایاکہ بھارت سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جموں وکشمیر پر اپنے قبضے کو مستحکم کرنے کی کوششیں کررہاہے جس میں خوف ودہشت کا ماحول پیدا کرنا بھی شامل ہے۔محمد سائرس سجاد قاضی نے علاقے کی خصوصی آئینی حیثیت کی منسوخی کے بعد کئے گئے متعدد اقدامات کا حوالہ دیتے ہوئے بھارت پر زور دیا کہ وہ تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کرے اور سیاسی جماعتوں پر عائد پابندیاں اٹھائے۔رابطہ گروپ نے متفقہ طور پر ایک مشترکہ اعلامیے کی منظوری دی جس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن و استحکام اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ جموں و کشمیر کے حتمی حل پر منحصر ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button