پاکستان

جنوبی ایشیا کا امن تنازعہ جموں و کشمیر کے حل پر منحصر ہے، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد: دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہاہے کہ بھارت کے ساتھ مذاکرات پر پاکستان کا موقف بالکل واضح ہے، جنوبی ایشیا کا امن جموں و کشمیر کے مسئلے کے حل پر منحصر ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں گرفتار تمام سیاسی رہنماو¿ں کو رہا کرے ،بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے،، پاکستان کشمیریوں کی سیاسی ،سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔
انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم پر خامو ش نہیں رہنا چاہیے اور تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کیلئے کردار ادا کرنا چاہیے ۔
انہوںنے کہا کہ غزہ کی صورتحال پر عالمی برادری کی خاموشی سوالیہ نشان ہے، پاکستان اسرائیلی قابض افواج کی 10 ستمبر کو غزہ کے المواصی کیمپ پر حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے، اسرائیلی قابض فورسز نہتے فلسطینیوں کو بربریت کا نشانہ بنارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ محفوظ پناہ گاہوں میں پناہ گزین فلسطینیوں کو نشانہ بنانا عالمی قوانین اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم وزرائے تجارت کا 33 واں اجلاس آج اسلام آباد میں شروع ہوا، 2 روزہ اجلاس ایس سی او کے باقاعدہ میکنزم کا حصہ ہے، ایس سی او وزرائے تجارت اجلاس میں وزراتی سطح کے حکام بشمول نائب وزرا شرکت کر رہے ہیں، پاکستان ایس سی او کو اہم تنظیم سمجھتا ہے، یہ تنظیم ترقی اور سلامتی کے تناظر میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔
ممتاز زہرہ بلوچ نے بتایا کہ پاکستان اسلاموفوبیا اور زینوفوبیا کے معاملات کو عالمی فورمز پر مسلسل اٹھارہا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button