پاکستان
ڈی جی” آئی ایس پی آر“ نے حق خود ارادیت کے لیے سید علی گیلانی کی طویل جدوجہد کو سراہا
اسلام آباد 01 ستمبر (کے ایم ایس) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ حریت رہنما سید علی گیلانی کی اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت کے لیے زندگی بھر کی جدوجہد آنے والی نسلوں کو ہمیشہ متاثر کرتی رہے گی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق میجر جنرل بابر افتخار نے آج( جمعرات ) ایک ٹویٹ میں کہا کہ پاکستانی قوم بہادر کشمیری رہنما کو ان کی شاندار مزاحمت اور بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بدترین بھارتی جبر اور مظالم کے خلاف لڑنے پر خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔