بھارت

اوڈیشہ: بھارتی فورسز نے 2 خواتین سمیت 5 افراد کومائونوا ز باغی قراردیکرقتل کردیا

بھونیشور:ریاست اوڈیشہ میں بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے دو خواتین سمیت پانچ افراد کومائو نواز باغی قراردیکر قتل کر دیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز، سینٹرل ریزرو پولیس فورس، سپیشل انٹیلی جنس ونگ اور سپیشل آپریشن گروپ کے اہلکاروں نے ان افراد کو ریاست کے ضلع کندھمال کے علاقوں چکپڈ-رمبھھا میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران قتل کیا۔اس سے قبل بدھ کو بھی بھارتی فورسز نے کوٹ گڑھ کے علاقے میں دوقبائلی افراد کو باغی قراردے کر ہلاک کر دیا تھا۔انسانی حقوق کے کارکنوں نے بھارتی حکومت کی کارروائیوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فورسز کے اہلکار قبائلی افراد کو علیحدگی پسند باغی قراردیکر جعلی مقابلوںمیں قتل کر رہے ہیں

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button