پاکستان کشمیر کا ایک لازمی فریق ہے، اے ایس دولت
نئی دہلی 22 جنوری (کے ایم ایس) بھارتی خفیہ ادارے ”ریسرچ اینڈ اینالائسز ونگ“ (را) کے سابق سربراہ اے ایس دولت نے کہا ہے کہ دفعہ 370 کو ختم کرنے کی ضرورت نہیں تھی ۔انہوں نے کہا کہ گو کہ اس دفعہ میںکچھ اتنا خاص نہیں تھا تاہم اس سے ایک کشمیری کو تھورا سا وقار حاصل تھا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اے ایس دولت نے راجستھا ن کے دارلحکومت جے پورمیں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے دلیل دی تھی کہ ہمیں دفعہ370 کو ختم کرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔
انہوںنے کہا کہ کشمیری سب سے مہربان، نرم مزاج اور اچھے لوگ ہیں۔۔ انہوں نے کہا کہ میں نے میر واعظ عمر فاروق سمیت بہت سے کشمیری رہنماو¿ں سے بات کی ہے جنکا کہنا ہے کہ بھارت نے ہم سے کبھی سچ نہیں بولا۔انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر میں مزاحمت اس وقت تک جاری رہے گی جب تک بھارت پاکستان کے ساتھ بات چیت نہیں کرتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیر کا ایک لازمی فریق ہے۔