بھارت

جموں وکشمیر کا ریاستی درجہ بحال نہ کیا گیا تو ”انڈیا بلاک“ سخت احتجاج کرے گا، راہول گاندھی

جموں : کانگریس کے رہنما اور بھارتی پارلیمنٹ میں قائد حزب اختلاف راہول گاندھی نے کہا ہے کہ اگر بی جے پی حکومت نے اسمبلی انتخابات کے فورا± بعد جموںوکشمیر کا ریاستی درجہ بحال نہیں کیا تو انڈیا بلاک سخت احتجاج کرے گا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق راہول گاندھی نے جموںمیں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے ساتھ اُ وقت شدید ناانصافی ہوئی جب اگست 2019 میں انکی ریاست کو مرکز کے زیر انتظام دو علاقوں میں تقسیم کیا گیا۔انہوںنے کہا کہ اگر جموںوکشمیر کا ریاستی درجہ بحال نہیںکیا گیا تو ”انڈیا اتحاد“ نہ صرف پارلیمنٹ میں اس حوالے سے آواز اٹھائے گا بلکہ سڑکوں پر بھی احتجاج کر ے گا۔
راہول گاندھی نے کہا کہ جموں و کشمیر کی ترقی اور اس کے لوگوں کے حقوق کے لیے ریاستی حیثیت کی بحالی بہت ضروری ہے۔انہوںنے بی جے پی کی اقتصادی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہ وہ امبانی اور اڈانی جیسے بڑے کاروباروں کی حمایت کر رہی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button