مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر میں رچایا جانے والا انتخابی ڈرامہ رائے شماری کا ہرگز نعم البدل نہیں، حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ

اسلام آباد:  کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ ایک متنازعہ علاقہ ہے اور علاقے میں رچائے جانے والے نام نہاد اسمبلی انتخابات رائے شمار ی کا ہرگز نعم البدل نہیںجس کے ذریعے کشمیریوں کو اپنے سیاسی مستقل کا تعین کرنا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے ذریعے کل جماعتی حریت کانفرنس آزادجموں وکشمیر شاخ نے آج اسلام آبادمیں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارت نے جموںوکشمیر کے ایک بڑے حصے پر غیر قانونی طور پر قبضہ جما رکھا ہے جسکے خلاف کشمیری گزشتہ 77برس سے بے مثال قربانیاں دے رہے ہیں ۔ بیان میں کہا گیا کہ کشمیریوں نے ناجائز بھارتی قبضے کو کبھی تسلیم نہیں کیا اور وہ اسکے خلاف اپنی جدوجہد مقصد کے حصول تک جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہیں۔
حریت کانفرنس آزاد جموں کشمیر شاخ نے بیان میں کہا کہ سید علی گیلانی، برہان مظفر وانی اور دیگر لاکھوں شہداءکی بیش بہا قربانیاں تحریک آزادی کا ایک قیمتی اثاثہ ہیںاور ہرکشمیری کافرض ہے کہ وہ اس اثاثے کی حفاظت کرے ۔
بیان میں کشمیریوں پر زور دیا گیا کہ وہ بھارتی جھانسے میں ہرگز نہ آئیں اور تحریک آزادی کے خلاف اسکی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے اپنی صفوںمیں اتحاد واتفاق کو فروغ دیں ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button