مقبوضہ جموں و کشمیر

کشمیری پنڈت کا فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے طورپربوہری کدل کے آتشزدگی متاثرین کے لئے عطیہ

Satish Mahaldar

سرینگر: دہلی میں مقیم ایک کشمیری پنڈت ستیش مہلدار نے غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور انسانی ہمدردی کے طورپر سرینگر کے علاقے بوہری کدل میں آتشزدگی کے متاثرین کی مدد کے لیے رقم عطیہ کی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ستیش مہلدار نے کہا کہ ان کا بنیادی مقصد ان لوگوں کی مدد کرنا ہے جو اس وقت ضرورتمند ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس تباہ کن آگ میں، میں نے ہر عمر کے لوگوں کو دیکھا جن میں مرد، خواتین، بچے اور بوڑھے شامل ہیں جو اپنی پناہ گاہوں سے محروم ہو گئے ہیں۔ اپنے عطیہ کی محدود رقم کا اعتراف کرتے ہوئے مہلدارنے کہاکہ میں جانتا ہوں کہ 25ہزارروپے کوئی خاطر خواہ رقم نہیں ہے اور اسے ایک گھر بھی نہیں بن سکتا۔ تاہم یہ ان کشمیریوں کے لیے محبت کی علامت ہے جنہوں نے اپنا گھر کھو دیا ہے۔انہوں نے ماضی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ پنڈت اور مسلمان ایک دوسرے کے مسائل اور خوشیاں بانٹتے تھے۔ انہوں نے تمام لوگوں پر زور دیا کہ وہ آگے آئیں اور جو بھی ہو سکے مدد کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہر چیز کی ایک اہمیت ہوتی ہے اور ہم سب مل کربہت کچھ کرسکتے ہیں۔بوہری کدل میں حالیہ آتشزدگی میں کئی گھر تباہ اورکئی خاندان بے گھر ہوگئے تھے ۔کمیونٹی کی بنیاد پر بحالی اورا مداد کے لیے کوششیں جاری ہیں، مختلف افراد اور تنظیمیں امداد فراہم کرنے کے لیے آگے بڑھ رہی ہیں۔ تاہم قابض حکام کہیں نظرنہیں آتے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button