خصوصی رپورٹ

بھارت کشمیریوں کودبانے کے لیے ریاستی دہشت گردی کا استعمال کر رہا ہے

 

اسلام آباد: بھارت کشمیریوں کو ڈرانے دھمکانے اوردبانے کے لیے سرکاری پالیسی کے طور پر ریاستی دہشت گردی کا استعمال کر رہا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اختلاف رائے رکھنے والوں کو ملک کے اندر اوربیرون ملک نشانہ بنانے کی بھارت کی ایک گھنائونی تاریخ ہے۔بھارت انتہا پسند مودی کی قیادت میں اپنے سفارت خانوں کو خفیہ کارروائیوں کے لیے مورچوں کے طور پر استعمال کررہا ہے جس میں جاسوس سفارت کاروں کا روپ دھارتے ہیں۔ اسرائیل کی تقلید کرتے ہوئے مودی کابھارت ملک کے اندر اور بیرون ملک مخالفین کے قتل کی منصوبہ بندی کررہاہے۔بیرون ملک مقیم بھارتی جاسوسوں کی مذموم کارروائیاں ایک قابل اعتماد بین الاقوامی شراکت دار کے طور پر مودی کی ساکھ کو نقصان پہنچارہی ہیں۔ بھارت میڈیا ، سائبر جنگ اور دہشت گردی کو پاکستان اور کشمیریوں کے خلاف ہائبرڈ ہتھکنڈوں کے طور پر استعمال کررہا ہے۔پاکستان کو بھارتی خفیہ ایجنسی” را” کی جانب سے مسلسل ٹارگٹ کلنگ اور جاسوسی کا سامنا ہے۔ مودی کی طرف سے ہندوتوا نظریے کی حمایت مذہبی دہشت گردی کی ایک شکل ہے۔مودی حکومت کی جانب سے غیر ملکی سرزمینوں پر قتل و غارت بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے اور مودی حکومت اپنے مذموم اقدامات اور ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی کے ذریعے علاقائی اور عالمی استحکام کو خطرات سے دوچار کر رہی ہے۔دنیا کو اپنی خاموشی ترک کرنی چاہیے اور بھارت کی ریاستی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی پر اپنے غم وغصے کا اظہار کرنا چاہیے اور عالمی برادری کو ہندوتوا دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے آگے آنا چاہیے۔

 

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button