خصوصی رپورٹ

بھارتی جبر و استبداد نے مقبوضہ جموں وکشمیرکو اس کے باشندوں کے لیے جہنم بنا دیا ہے، رپورٹ

اسلام آباد 05 مارچ (کے ایم ایس) بھارت گزشتہ 7 دہائیوں سے زائد عرصے سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بدترین ریاستی دہشت گردی کر رہا ہے جس نے علاقے کو اس کے باشندوں کے لیے جہنم میں تبدیل کر دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے آج جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ مقبوضہ جموںوکشمیر کا بے انتہا بھارتی جبر کے تحت دم گھٹ رہا ہے اور بھارت میں نریندر مودی کی زیر قیادت فسطائی حکومت نے کشمیریوںکو مرعو ب کرنے کیلئے05 اگست 2019 کو علاقے کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے بعد اپنے وحشیانہ ہتھکنڈوں کو تیز کر دیا ہے۔ رپورٹ میںکہا گیا کہ مودی حکومت نے کشمیر میں جبر کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں، کشمیریوں کو روز قتل، قید اور تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ بھارتی فوجیوں کو بے گناہ کشمیریوں کو قتل کرنے کی کھلی چھٹی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے جاری 49ویں اجلاس میں بتایا کہ بھارتی فوجیوں نے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبانے کے لیے تشدد کا استعمال تیز کر دیا ہے۔تاہم رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت کو یاد رکھنا چاہیے کہ اس کے مظالم کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبانے میں ناکام رہے ہیں ۔کے ایم ایس رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ بھارت کو کشمیریوں کے خلاف جرائم کے لیے بین الاقوامی قوانین کے تحت جوابدہ ہونا چاہیے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عالمی برادری کومقبوضہ جموںوکشمیر میں جبر و استبداد کی وحشیانہ بھارتی مہم کو روکنے کے لیے بڑے پیمانے پر آگے آنا چاہیے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button