مقبوضہ جموں و کشمیر

بڈگام میں کمسن لڑکے کی پراسرار موت، اہلخانہ کا قتل کا الزام


سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ضلع بڈگام کے علاقے کیچھواری میں ایک کمسن لڑکے کی پراسرار حالت میں موت ہوئی ہے جبکہ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ اسے قتل کیاگیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حکام نے بتایا کہ پیر اور منگل کی درمیانی شب ایک کمسن لڑکا پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا جس کی گردن پر کچھ نشانات تھے۔لاش کی شناخت کیچھواری خانصاحب کے ذیشان احمد کالس کے نام سے ہوئی ہے۔
دریں اثناء اہل خانہ کا کہناہے کہ ان کے بیٹے کو قتل کیا گیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ رات گئے کچھ نامعلوم افراد زبردستی ان کے گھر میں گھس آئے اور ان کے بیٹے کو چھریوں کے وار کر کے اورگلادباکر قتل کر دیا۔ایک سرکاری عہدیدارنے بتایا کہ لڑکے کی لاش کو طبی اور قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد لواحقین کے حوالے کر دیا جائے گا ۔ انہوں نے کہاکہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button