مقبوضہ جموں و کشمیر

ہم راہول گاندھی کے معاملے کو دیکھ رہے ہیں: امریکہ

واشنگٹن 28مارچ(کے ایم ایس) امریکہ نے کہا ہے کہ وہ راہول گاندھی کے معاملے کو دیکھ رہا ہے اور کانگریسی رہنما کو عدالت کی طرف سے سزا سنائے جانے کے بعد جمہوری اقدار اور اظہار رائے کی آزادی کے تئیں عہد پربھارتی حکومت سے رابطے میں ہے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ویدانت پٹیل نے واشنگٹن میں ایک میڈیا بریفنگ میں راہول گاندھی سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ قانون کی حکمرانی اور عدالتی آزادی کا احترام کسی بھی جمہوریت کی بنیاد ہے۔ ہم راہول گاندھی کے معاملے کو دیکھ رہے ہیں اور جمہوری اقدار اور آزادی اظہار کے لیے اپنی مشترکہ وابستگی پر بھارتی حکومت کے ساتھ رابطے میں ہیں۔انہوںنے کہاکہ بھارت کے ساتھ ہمارے تعلقات میں آزادی اظہارسمیت انسانی حقوق کے تحفظ، دونوں جمہوریتوں کو مضبوط کرنے کی کلید کے طور پر جمہوری اصولوں کی اہمیت کو اجاگر کرنا جاری ہے۔یہ پوچھے جانے پر کہ کیا امریکہ راہول گاندھی کے ساتھ اپوزیشن لیڈر کی حیثیت سے بات چیت کرتا ہے، انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے یہ معمول کی بات ہے کہ ہم کسی بھی ایسے ملک میں جہاں ہمارے دو طرفہ تعلقات ہوں، اپوزیشن جماعتوں کے اراکین کے ساتھ بات چیت کریں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button