مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر: بالائی علاقوں میں برفانی تودے گرآنے کا انتباہ

سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں حکام نے گاندربل اور کپواڑہ اضلاع کے بالائی علاقوں میں درمیانے درجے کے برفانی تودے گرآنے کا انتباہ جاری کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جموں و کشمیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران ان اضلاع کے بالائی علاقوں میںبرفانی تودے گرنے کا امکان ہے۔انہوں نے کہاکہ مقامی باشندوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ خطرے سے دوچار اور برفانی تودے کے شکار علاقوں میں نقل و حرکت سے گریز کریں۔ یہ انتباہ مقبوضہ جموں وکشمیر کے میدانی علاقوں میںحالیہ بارشوں اور بالائی علاقوں میں برف باری کے بعد جاری کیاگیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button