بھارت

ذات پات کا نظام ہندوستانی معاشرے میں عدم مساوات کی جڑ ہے: راہل گاندھی

نئی دلی:
کانگریس پارٹی کے رہنماء اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے کہا ہے کہ ذات پات کا نظام ہندوستانی سماج میں عدم مساوات کی جڑ ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق راہل گاندھی نے دورہ امریکہ کے دوران ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہاکہ ذات پات کا نظام ہندوستانی سماج میں عدم مساوات کی جڑ ہے۔انہوں نے کہاکہ بہوجن طبقہ (اقلیتوں ) کو انصاف فراہم کرنے کے لیے ملازمتوں میں انکا کوٹہ 50فیصد تک بڑھایاجاناچاہیے۔انہوں نے کہاکہ بھارت میں ہر ایک شہری کو انصاف فراہم کرنے کے لیے ضروری ہے کہ ذات پات پر مبنی مردم شماری کی جائے اور کمزور اور پسماندہ طبقوں کے لیے ریزرویشن سسٹم کو 50فیصد سے زیادہ بڑھایا جائے۔راہل گاندھی نے کہاکہ تمام طبقات کو ان کا منصفانہ حصہ ملنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ذات کی مردم شماری اقلیتوں اورپسماندہ طبقات کو ناانصافی کی اس دلدل سے نکالنے کے لیے جامع منصوبے بنانے کی بنیاد بنے گی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button