بھارت

بھارت میں حزب اختلاف کے 141ارکان پارلیمنٹ معطل

suspended indian parliamentariesنئی دہلی: بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں لوک سبھا اورایوان بالا راجیہ سبھا کے جاری سرمائی اجلاسوں کے دوران حزب اختلاف کے 141ارکان پارلیمنٹ کو معطل کر دیا گیا ہے۔
لوک سبھا میں مزید 49ارکان پارلیمنٹ کو آج(منگل کو)معطل کر دیا گیا۔49 ارکان پارلیمنٹ کی تازہ ترین معطلی پارلیمنٹ میں شدید ہنگامہ آرائی کے بعد سامنے آئی جس کی وجہ سے اجلاس کو تین بار ملتوی کیا گیا۔ معطل ہونے والوں میں غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے رکن پارلیمنٹ فاروق عبداللہ بھی شامل ہیں۔ تازہ ترین معطلی سے مجموعی طورپر معطل کئے گئے ارکان پارلیمنٹ کی تعداد 141تک پہنچ گئی ہے۔13 دسمبر کو پارلیمنٹ کی ناقص سیکورٹی پر وزیر داخلہ امیت شاہ سے استعفے کا مطالبہ کرنے پر اپوزیشن کے 78ارکان پارلیمنٹ کو پیر کو معطل کر دیا گیا تھا، جب دو مظاہرین ایوان زیریں میں گھس آئے اور ایوان میںپیلے رنگ کا دھواں چھوڑا۔ کانگریس پارٹی نے کہا کہ مودی کی زیرقیادت بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت حزب اختلاف کے بغیر پارلیمنٹ میں اہم قانون سازی کو بلڈوز کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ارکان پارلیمنٹ کی معطلی جمعے کو ختم ہونے والے سرمائی اجلاس تک برقرار رہے گی۔ مودی کی زیر قیادت بھارتیہ جنتا پارٹی حکومت کے خلاف قائم کئے گئے حزب اختلاف کے اتحاد ”انڈیا” کے141اکان پارلیمنٹ کو معطل کیاگیا ہے جن میں ایوان زیریں کے 95اورایوان بالاکے 46 ارکان شامل ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button