بھارت

بھارتی پارلیمنٹ پردھاواناقص سیکورٹی کا نتیجہ یا ڈرامہ؟

Idian Parliament breachedنئی دہلی: ماہرین حیران اورپریشان ہیں کہ بھارتی پارلیمنٹ پر حملے کی برسی کے موقع پرآج اچانک دوافراد انتہائی سخت سکیورٹی کے باوجود کیسے پارلیمنٹ کے ایوان زیرین میں گھس آئے؟کیا یہ ناقص سیکورٹی کا نتیجہ ہے یامحض ڈرامہ؟
بھارت کے سرکاری نیوزچینلز پر براہ راست نشر ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص میزوں کو پھلانگتے ہوئے اسپیکر کی کرسی کی طرف بڑھ رہا ہے جبکہ گھبرائے ہوئے ارکان پارلیمنٹ اسے روکنے کی کوشش کررہے ہیں۔مہمانوں کی گیلری میں کھڑے ایک اور شخص کو عمارت کے اندر پیلا دھواںچھوڑتے ہوئے دیکھا گیا۔ پارلیمنٹ کا اجلاس کچھ دیر کے لیے ملتوی کر دیا گیا کیونکہ ارکان پارلیمنٹ ایوان چھوڑ کر باہر چلے گئے۔عمارت کے باہرمزید دو افراد نعرے لگاتے ہوئے دیکھے گئے اور پولیس ان کے گرد موجودہے۔پارلیمنٹ کے ایوان زیریں کے اسپیکر اوم برلا نے اجلاس دوبارہ شروع ہوتے ہی ارکان پارلیمنٹ کو بتایا کہ چاروں افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور ان کا سامان ضبط کر لیا گیا ہے۔حزب اختلاف کے ارکان نے ناقص سیکورٹی پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔بھارت کی مرکزی اپوزیشن پارٹی کانگریس کے رہنما ملک ارجن کھرگے نے کہا کہ یہ مسئلہ بہت سنگین ہے۔ اتنی سخت سیکیورٹی کے باوجود دو افراد کیسے اندر آنے میں کامیاب ہوئے۔کانگریس کے ایک اور رکن کے سی وینوگوپال نے کہا کہ یہ واقعہ انتہائی پریشان کن ہے۔اس سے قبل 13دسمبر 2001کو بھارت کی پارلیمنٹ پر حملہ کیا گیا تھاجسے بعد میں آزاد صحافیوں کے ساتھ ساتھ بھارت کے اپنے پولیس افسران نے اندرونی کارستانی قرادیاتھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button