نکسلیوں باغیوں نے جھارکھنڈ اور بہار میں ہڑتال اور ہفتہ شہادت کے بینرز اور پوسٹر آویزاں کردئے
نئی دلی: بھارت سے آزادی کیلئے مسلح جدوجہد کرنے والے مائو نواز باغیوں نے جھار کھنڈ اور بہار ریاستوں میںہڑتال اور ہفتہ شہادت منانے کے اعلانات والے بینرز اور پوسٹر چسپاں کر دئے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مائو نوازوں نے ریاست کے ضلع مغربی سنگھم کے علاقے کرائی کیلا میں بینر زاور پوسٹرآویزاں کئے گئے ہیں جن میں 25جولائی بروز جمعرات کو جھارکھنڈاوربہار ریاستوں میں ہڑتال کرنے اور 28جولائی سے3اگست تک ہفتہ شہادت منانے کا اعلان کیا گیاہے۔مائو نواز وں نے کرائی کیلا تھانے کی حدود میں واقع مہالی سائی اور اوتار پنچایت اوراس سے ملحقہ علاقوںمیں بینرز اور پوسٹر آویزں کئے ہیں۔ پوسٹروں پر درج تحریروں کے مطابق سی پی آئی مائوسٹ نے نکسل لیڈر کامریڈ جیا ہیمبرم سمیت تین نکسل باغیوں کی گرفتاری کے خلاف 25 جولائی کو بہار اورجھارکھنڈ ریاستوں میں ہڑتال کی کال دی ہے۔نکسل باغی ہر سال 28جولائی سے 3اگست تک ہفتہ شہادت مناتے ہیں۔ اس دوران بھارتی فورسز کے ہاتھوں مارے جانے والے اپنے ساتھیوں کو یاد کرنے کے علاوہ بھارت سے آزادی کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔