بھارت

مودی کے تیسرے دوراقتدار کے پہلے95دنوں کا خمیازہ پورابھارت بھگت رہا ہے: ملکار جن کھڑگے

نئی دلی:
کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے کہا ہے کہ نریندرمودی کے تیسرے دور حکومت کے پہلے95دنوں میں کئے گئے غلط فیصلوں کا خمیازہ پورا بھارت بھگت رہا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ملکارجن کھڑگے نے ایکس پر ایک پیغام میں کہا کہ نریندر مودی نے انتخابی مہم کے دوران حکومت کے پہلے 100 دن کے ایجنڈے سے متعلق بلند و بانگ دعوے کئے تھے تاہم 95دن میں ہی مودی کی مخلوط حکومت ڈگمگا رہی ہے۔مودی کے تیسرے دور حکومت کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے کانگریس کے صدر نے کہاکہ مودی حکومت نے غریب اور متوسط طبقے کو کمر توڑمہنگائی کا نشانہ بنانے کیلئے عوام دشمن بجٹ دیا، مقبوضہ کشمیرمیں صورتحال میں بہتری کے مودی حکومت کے دعوئوں کے باوجود مختلف واقعات میں بھارتی فوجی ہلاک ہوئے ۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ 16ماہ سے منی پور جل رہا ہے اورمودی جی نے منی پور کی صورتحال پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے ۔ملکار جن کھڑگے نے مزیدکہاکہ بھارتیہ جنتا پارٹی مودی اوراڈانی میگا گھوٹالے میں سیبی کی چیئرپرسن کے مشکوک کردار راہ فرار نہیں اختیار کرسکتی ۔انہوں نے کہاکہ مودی کے دور حکومت میں بھارت میں بے روزگاری اور مہنگائی میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے اورحکومت نے ہر قدم پر نوجوانوں کو دھوکہ دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ
مہاراشٹر میں چھترپتی شیواجی کا مجسمہ ہو، نئی پارلیمنٹ کی عمار ت ہو ، ایئرپورٹ کی چھت یا ایودھیا میں مندرمودی حکومت نے ریلوے ، سڑک اورپل جو بھی بنانے کا دعوی کیا اس میں خامیاں پائی گئیں۔انہوں نے کہاکہ ریلوے میں بڑے پیمانے پر حادثات کی وجہ سے پورا نظام درہم برہم ہوگیا ہے۔کانگریس کے صدر نے وزیراعظم نریندر مودی کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ کوئی نہیں جانتا کہ حکومت کاپہلے 100 دنوں کا ایجنڈا کیا تھا، لیکن 95 دنوں میں ہی حکومت کی کارگزاریوں کا خمیازہ ملک بھگت رہا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button