بھارت

ہماچل پردیش : بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے 41افراد ہلاک

شملہ 14اگست(کے ایم ایس)
بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں لینڈ سلائیڈنگ سے کم از کم 41 افراد ہلاک اور ان میں سے 9 ملبے تلے دب گئے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پیر کو ریاست کے سیاحتی مقام شملہ میں بارشوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ۔ بارشوں کی وجہ سے تودے گرنے سے کم از کم 41 افراد ہلاک اور ان میں سے 9 افراد مندر کے ملبے تلے دب گئے۔ سمر ہل کے علاقے میں شیو مندر اور شملہ کے علاقے فاگلی میں ملبے سے 9 لاشیں نکالی گئی ہیں، جہاں کئی گھر تباہ ہو گئے ہیں جبکہ ان دو مقامات پرملبے تک اب بھی 15سے زیادہ لوگوں موجود ہونے کا خدشہ ہے۔ ضلع سولن میں بادل پھٹنے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد ہلاک ہو گئے۔ہلاک ہونیوالوںمیں ہرنام، کمل کشور، ہیملتا، راہول ، نیہا ، گولو اور رکشا شامل ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button