مقبوضہ جموں و کشمیر

کوٹ بھلوال جیل:ساتھی قیدی کے ماورائے عدالت قتل پر قیدیوں کی بھوک ہڑتال

جموں18 اگست (کے ایم ایس)
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس کے ہاتھوں جموں کی کوٹ بھلوال جیل میں قید ایک سیاسی نظربند کی جعلی مقابلے میں ماورائے عدالت قتل کے خلاف جیل کے قیدیوں نے بھوک ہڑتال شروع کر دی ہے ۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق پولیس نے ایک سیاسی قیدی محمد علی حسین کو جموں کی کوٹ بھلوال جیل سے نکال کر ٹوف ارنیا(Toph Arnia)کے علاقے میںلے جاکر اسے جعلی مقابلے میں شہید کر دیا۔ بھارتی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ محمد علی حسین آزاد جموں وکشمیر کا رہائشی تھا اور وہ ٹوف ارنیا کے علاقے میں فائرنگ کے ایک واقعے میں مارا گیامحمد علی حسین کاجیل سے دور علاقے میں بہیمانہ قتل مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں جعلی مقابلوں میں قیدیوں کے ماورائے عدالت قتل کا ایک اور افسوسناک واقعہ ہے۔
یہ آزاد جموں و کشمیر کے کسی شہری کا مقبوضہ علاقے میں دوسرا مائورائے عدالت قتل ہے۔ قبل ازیں راولاکوٹ سے تعلق رکھنے والے ایک سیاسی قیدی ضیاء مصطفی کو بھارتی فوجیوں نے اکتوبر2021 میںجموں کوٹ بھلوال جیل سے نکال کر پونچھ کے جنگلات میںلا کے جعلی مقابلے میں شہید کیا تھا۔ محمد علی حسین کو2006میں میسور سے گرفتار گیا تھا گیا تھا۔انہیں مختلف جیلوں میں رکھنے کے بعد آخر میں کوٹ بھلوال جیل جموں منتقل کیا گیا تھا۔ جب انہیں ریمانڈ کے نام پر کوٹ بھلوال جیل سے لے جایا جا رہا تھا تو انہوں نے اپنے ساتھی قیدیوں سے کہا تھا کہ انہیں جعلی مقابلے میں قتل کر دیا جائے گا۔ انکے قتل کی خبر کوٹ بھوال جیل پہنچنے ہی تمام قیدیوں نے پولیس کی اس بہیمانہ کاروائی کے خلاف بھوک ہڑتال شروع کر دی۔ جموں جیل میں ایک سال کے عرصے کے دوران قیدیوں کے ماورائے عدالت قتل کا یہ دوسراواقعہ ہے۔ اکتوبر 2021میں بھارتی فوجیوں نے اسی جیل سے آزاد جموں و کشمیر کے ایک قیدی ضیا مصطفی کو پونچھ کے جنگل میں لے جاکر گولیاں مار کر قتل کردیا تھا۔کشمیریوں نے اقوام متحدہ سے اپیل کی ہے کہ وہ بھارتی فورسز کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں ماورائے عدالت قتل کے واقعات کا نوٹس لے اور جنگی جرائم کے لیے بھارت کو جوابدہ ٹھہرائے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button