مقبوضہ جموں و کشمیر

محبوبہ مفتی کاتنازعہ کشمیر حل کرنے، دفعہ 370کا تحفظ کرنے کی ضرورت پر زور

سرینگر:غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے مسئلہ کشمیر کو حل کرنے اور دفعہ 370کا تحفظ کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بی جے پی مسئلہ کشمیر کو دبانا چاہتی ہے لیکن ہم اس بات پر قائم ہیں کہ اس کا حل ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی مقبوضہ جموں وکشمیر میںاسمبلی انتخابات لڑ رہی ہے تاکہ بی جے پی کو مسئلہ کشمیر اور دفعہ 370 کو دفن کرنے سے روکا جا سکے۔انہوںنے مقبوضہ جموں وکشمیر میں بہتر صورتحال کے بی جے پی کے دعوے پر تنقید کرتے ہوئے گزشتہ ایک دہائی کے دوران انتخابات کے انعقاد میں تاخیرکی وجہ پوچھی۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کا دم گھٹ رہا ہے اور وہ ایسی حکومت چاہتے ہیں جو ان کے تحفظات کو دور کرے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button