مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر: گاﺅ کدل قتل عام کے شہداءکو شاندار خراج عقدیت پیش

APHC -Gawسرینگر 21 جنوری (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماو¿ں نے گاو¿ کدل قتل عام کے شہداءکو ان کے 33ویں یوم شہادت پر شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہداءکے عظیم مشن کو مقصد کے حصول تک جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
بھارتی پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس(سی آر پی ایف ) کے اہلکاروں نے 1990ءمیں آج ہی کے دن سری نگر کے علاقے گاو¿ کدل میں پرامن مظاہرین پر اندھا دھند فائرنگ کر کے 50 سے زائد افراد کو شہید جبکہ سینکڑوں کو زخمی کر دیا تھا۔ یہ مظاہرہ بھارتی فوجیوں کی طرف سے علاقے میں کئی خواتین کی بے حرمتی کے خلاف کیا جا رہا تھا۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماو¿ں اور تنظیموں فریدہ بہن جی، غلام نبی وار، خادم حسین، سبط شبیر قمی، جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ اور جموں و کشمیر ڈیموکریٹک حریت فورم نے سرینگر میں جاری اپنے بیانات میں گاو¿ کدل قتل عام کے شہداءکی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ گاو¿ کدل قتل عام کشمیر میں بڑے پیمانے پر کیے گئے قتل عام کے سب سے ہولناک واقعات میں سے ایک ہے جس کی خوفناک یادیں اب بھی کشمیریوں کے ذہنوں میں تازہ ہیں اور ان کے لیے تکلیف کا باعث ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارتی فوجیوں نے مقبوضہ علاقے میں بے شمار قتل عام کیے ہیں لیکن ان اندوہناک واقعات میں ملوث ایک بھی فوجی کو اب تک سزا نہیں دی گئی۔ حریت رہنماﺅں نے کہا کہ تین دہائیوں سے زائد کا عرصہ گزر جانے کے باوجود گاو¿ کدل قتل عام کے متاثرین انصاف کی تلاش میںدر در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماﺅں اور تنظیموں نے کہا کہ بھارت اقوام متحدہ کی طرف سے تسلیم شدہ حق خودارادیت کے حصول کے لیے کشمیریوں کی جدوجہد کو دبانے کے لیے بے گناہ کشمیریوں کا قتل عام کر رہا ہے لیکن وہ اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری اپنے شہداءکی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے او ر وہ بھارتی تسلط سے آزادی تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ مقبوضہ جموںوکشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی پر عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی نے نئی دہلی کو بے گناہ کشمیریوں پر مظالم جاری رکھنے کی شہ دی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ مقبوضہ علاقے میں قتل عام کے تمام واقعات کی غیر جانبدارانہ بین الاقوامی تحقیقات کرائی جائیں تاکہ ان جرائم میں ملوث بھارتی فوجیوں کو سزا دی جا سکے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button