مقبوضہ جموں و کشمیر

مسرت عالم بٹ کی بطور چیئرمین کل جماعتی حریت کانفرنس تعیناتی کا خیر مقدم

سرینگر 10ستمبر ( کے ایم ایس )
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے ناظم اعلیٰ چودھری شاہین اقبال نے مسرت عالم بٹ کی کل جماعتی حریت کانفرنس کے نئے چیئرمین کے طور پر تعیناتی کا خیر مقدم کیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق چودھری شاہین اقبال نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں مسرت عالم بٹ کی بطور چیئرمین کل جماعتی حریت کانفرنس تعیناتی کو ایک بروقت اور درست فیصلہ قرار دیا۔ انہوںنے کہا کہ مسرت عالم بٹ ایک جرا¾ت مند اور پرعزم رہنما ہیں جو اس وقت بھی غیر قانونی طور پر زیر حراست ہیں۔ ۔ انہوںنے کہا کہ کشمیر کی پوری آبادی حق خود اردیت کے حصول کیلئے جدوجہد کی قیادت کیلئے مسرت عالم بٹ کی حمایت کرے گی اور اس حوالے سے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button