مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت :گائے کا گوشت پکانے کے الزام پر انجینئرنگ کالج کے سات طالبعلم ہاسٹل سے بے دخل

 

نئی دہلی16ستمبر(کے ایم ایس)بھارتی ریاست اڑیسہ کے ایک سرکاری انجینئرنگ کالج میں گائے کا گوشت پکانے کے الزام پر سات طالبعلموں کو ہاسٹل سے بے دخل کیاگیا اور ان پر دوہزارروپے کا جرمانہ کیا گیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی ذرائع ابلاغ کاکہنا ہے کہ یہ واقعہ اڑیسہ کے علاقے برہم پور میں سرکای پرالا مہاراجہ انجینئرنگ کالج میں پیش آیا۔ واقعے کے بعد کشیدگی کے باعث کالج کے قریب پولیس کی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ہندو انتہاپسندوں تنظیموں بجرنگ دل اور وشو اہندو پریشدکے کارکنوں نے کالج کے پرنسپل سے ملاقات کی اور طلباء کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔کالج کے ذرائع نے بتایا کہ کالج انتظامیہ نے ہاسٹل میں رہنے والے طلبا ء کے ایک گروپ کی شکایت کی بنیاد پر الزامات کی تحقیقات کی۔ کالج کیمپس میں کچھ سرگرمیوں پر پابندی ہے جس میں یہ طلبا ء ملوث تھے۔ تحقیقات کے نتائج کی بنیاد پر انہیں نکالا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ہاسٹل میں رہنے والے یہ طالبعلم کیمپس چھوڑ کر جا چکے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button