مقبوضہ جموں و کشمیر

سیٹلائٹ ٹاون شپ منصوبہ ماحولیاتی تباہی کا باعث بن سکتا ہے ،: محبوبہ مفتی

سری نگر: بھارت کے غیر قانونی جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے سیٹلائٹ ٹاو¿ن شپ منصوبے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ یہ منصوبہ ماحولیاتی تباہی کا باعث بن سکتا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے سری نگر میں ایک نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ مذکورہ منصوبے سے جموںو کشمیر کا ماحولیاتی توازن بگڑ سکتا ہے اور اس کی زرعی معیشت کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔
انہوں نے منصوبے کی شفافیت پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ یہ بات واضح نہیں ہے کہ آیا سیٹلائٹ ٹاﺅن شب منصوبے کا مقصد سرینگر کی گنجان آبادی کے معاملے کو حل کرنا اور مقامی آبادی کو گھر فراہم کرنا ہے یا پھر ان گھروں میں غیر کشمیری لوگوں کو لا کے بٹھانا ہے۔ انہوںنے کہا کہ یہ ابہام بہت ہی پریشان کن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکام اس منصوبے کے طویل مدتی ماحولیاتی اور اقتصادی نتائج کو نظر انداز کر رہے ہیں۔ انہوںنے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ زرخیز کھیتوں کو تباہ کرنے کے ناقابل تلافی نتائج ہوں گے۔
محبوبہ مفتی نے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ پر زور دیا کہ وہ ٹاون شپس کے لیے 1.20 لاکھ کنال سے زائد زرخیز زرعی اراضی کی تبدیلی کو روکنے کے لیے فوری کارروائی کریں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button