مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر : این آئی اے کے مختلف مقامات پر چھاپے

 

سرینگر14 مارچ(کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے آزادی پسند سرگرمیوں سے متعلق ایک مقدمے میں سرینگر سمیت متعدد مقامات پرچھاپے مارے ہیں ۔
قابض حکام نے میڈیا کو بتایا ہے کہ این آئی اے نے بھارتی پولیس اور سینٹرل ریزروپولیس فورس کے اہلکاروں کے ہمراہ سرینگر ، پلوامہ ، شوپیاں ،کولگام اور اسلام آباد میں مختلف مقامات پر چھاپے مارے اور تلاشی لی ۔سرینگر میں این آئی اے نے کے علاقے صورہ میں جنید احمد تیلی کے گھر پر چھاپہ مارا اور تلاشی لی ۔ این آئی اے نے جنید کا موبائل فون ضبط کرلیا۔ پلوامہ میں زیشان الطاف اور عارف ملک کے گھروں پر چھاپے مارے گئے۔ این آئی اے نے کولگام میں الطاف احمد وگے، فاروق احمد ڈار اور اشرف احمد اور اچھہ بل کے رہائشی عبید احمد کے گھروں پر چھاپے مارے ۔ شوپیاں میں زین پورہ کے رہائشی غلام احمد بٹ اور عبدالکبیر ڈار کی رہائش گاہوں اور دیگر علاقوں میں بھی کشمیریوں کے گھروں پر چھاپے مارے ۔ این آئی اے نے چھاپوں کے دوران متعدد مقامات پر چھاپے مار کر مذہبی کتابیں، ڈیجیٹل آلات، سم کارڈز اور ڈیجیٹل اسٹوریج ڈیوائسز ضبط کی تھیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button